خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ایک میگاواٹ بجلی کا اضافہ بھی نہیں کر سکی: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف حکومت گزشتہ اڑھائی سال میں ایک میگاواٹ بجلی کا بھی اضافہ نہیں کر سکی۔ قائداعظم سولر پارک پر تنقید کرکے پی ٹی آئی کے رہنما 54ہزار گھرانوں سے دشمنی کررہے ہیں جن کو اس منصوبے سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ زعیم قادری نے جہانگیر ترین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے توانائی کے بحران کے حل کیلئے زبانی جمع تفریق کے علاوہ کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ پنجاب حکومت پر الزامات لگانے والے کے پی کے میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ تبدیلی کے دعویداروں کا چہرہ عوام پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ملکی ترقی کے منصوبوں پر بے جا تنقید کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت سے مکمل کررہی ہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...