عمران فاروق قتل‘ وزارت داخلہ نے محسن سید‘ خالد شمیم کی حراست میں 90 روز توسیع کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزرات داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں خالد شمیم اور محسن علی سید کی حراست میں 90 روز کی توسیع کر دی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا برطانوی پولیس ابھی تک ملزموں کو اپنی تحویل میں لینے کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ حاصل نہیں کرسکی اگر برطانوی پولیس نے تعاون نہ کیا تو ملزموں کے خلاف پاکستان میں مقدمہ چلایا جا سکتاہے۔ ترجمان نے بتایا ملزم محسن علی سید کی حراست میں نوے روز کی توسیع بدھ کی رات ہوئی تھی جبکہ ملزم خالد شمیم کی حراست میں توسیع جمعرات کو کی گئی۔ انہوں نے کہا سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس اور برطانوی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مقدمے میں تعاون کیلئے کچھ وعدے بھی کئے گئے تھے۔ کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جلد پیش کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن