”بھارت رونا بند کرو“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Sep 25, 2016

لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کی بوکھلاہٹ اور بدحواسیوں کا مذاق سوشل میڈیا پر بھی اُڑنے لگا ہے، مودی کی بے وقوفیوں اور بھارت کی قلابازیوں کے بارے میں ٹوئیٹر پر کھل کر بحث ہونے لگی ہے۔ ”بھارت رونا بند کرو“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارتی حکومت، میڈیا اور فوج کیخلاف پاکستانیوں کا غصہ عروج پر ہے۔ پاکستان سے پیار کرنیوالوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کیخلاف خوب بھڑاس نکالی۔ ٹوئیٹر پر بھارت رونا بند کرو، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ کسی نے بھارت کو 65ءکی جنگ میں ہونیوالی شرمناک شکست یاد دلائی تو کسی نے مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔ کسی نے کشمیر ہمارا ہے کانعرہ لگایا تو کسی نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دیا۔ کوئی بولا اب نئی دہلی میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت پر تنقید کے علاوہ پاکستانیوں نے پاک فوج کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی بھی کیا۔
بھارت/ سوشل میڈیا

مزیدخبریں