بھارت بڑا ملک ہونے کے ناطے تحمل کامظاہرہ کرے: نٹور سنگھ

Sep 25, 2016

نئی دہلی (نیٹ نیوز) سابق بھارتی وزیر داخلہ نٹور سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی سرکار کو تحمل کا مشورہ دیدیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نٹور سنگھ کا کہنا تھا کہ بڑا ملک ہونے کے تحت بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب تک کہ دوسری طرف سے کوئی بڑا حملہ نہ ہو، لیکن اس وقت صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے اڑی کے بعد چیزوں پر چڑھ دوڑنے کی بجائے بھارتی میڈیا کو بھی صبر و تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کا کہا ان کا کہنا تھا کہ ستر برس میں پاکستان کشمیر نہیں لے سکا ہے۔

مزیدخبریں