شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 1500رنز مکمل کر لئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 1500رنز مکمل کرلئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں سر انجام دیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ۔ ان سے قبل عمر اکمل نے 1690جبکہ محمد حفیظ نے 1614رنز بنا رکھے ہیں ۔ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس کے تین کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 1500سے زائد رنز بنارکھے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...