لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک ایک جنگ ہے اگر بھارت نے شروع کی تو ختم نہیں کر سکے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر ہے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے کشمیری پتھر لے کر کھڑے ہیں۔کشمیری قوم یکسو ہے اور تحریک کا شاندار مرحلہ جاری ، آزادی قریب ہے۔ بھارتی فوج کشمیر میںناکام ہو چکی ہے۔آر ایس ایس اور بھارت کی دیگر دہشت گردتنظیمیں میڈیا کے ذریعے کہہ رہی ہیں کہ پاکستا ن پر حملہ کر دو۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے رات وار روم میں گزاری جہاں بھارتی فوج کے افسران نے اسے کہا کہ پاکستان سے لڑائی نہیں کرنی چاہئے اگر جنگ شروع کی تو ہم ختم نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی انڈیا کے لئے گوربا چوف ثابت ہو گا۔