جدہ (اے پی پی) نائیجیریا سے فلائی ناس ایئر لائینز کے جدہ آنے والے جہاز کے پچھلے پہئیے کے اندرونی حصہ سے ایک نعش برآمد کر لی گئی۔ ہفتہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچنے پر خصوصی ٹیموں نے جہاز کے اندرونی حصوں کی چیکنگ کی تاکہ اس جہاز کو اگلی منزل کی طرف پرواز کی اجازت دی جا سکے تاہم اس جہاز کے پچھلے پہئیے کے اندرونی حصہ سے انسانی نعش برآمد ہوئی۔ جس پر ضروری کارروائی کے لئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا گیا۔