کویت سٹی (این این آئی)کویت میں فوجداری عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی کے خلاف 11 سال قید میں رکھنے کا ایک نیا حکم جاری کیا ہے۔ یہ حکم مملکت سعودی عرب کو برا بھلا کہنے سے متعلق دو مقدمات کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔ اس طرح دشتی کے خلاف مجموعی طور پر 25 برس قید کی سزا کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔اس سے قبل کویتی عدالت نے دشتی کے خلاف 14 برس اور 6 ماہ قید کی سزا کا فیصلہ سنایا تھا جس میں 3 برس قید بامشقت ہے۔
سعودی عرب پر تنقید: سابق کویتی رکن پارلیمنٹ کو مزید 11 سال قید کا حکم
Sep 25, 2016