پشاور+ ہنگو (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی نوجوان کو شہید کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے مالاکنڈ اور ہنگو میں سرچ آپریشنز کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ بنوں میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں آپریشن کے دوران دہشت گرد فقیرشاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بنوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے سڑک کنارے نصب بم آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن کے مطابق کارروائی کی گئی جہاں مبینہ دہشت گرد ادریس کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار مبینہ دہشت گرد سے دستی بم‘ پستول‘ موبائل فون‘ یو ایس بی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پشاور سے صباح نیوز کے مطابق پشاور کے علاقہ حیات آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کا جوان باسط شہید ہو گیا۔ باسط کا تعلق چارسدہ شبقدر سے تھا اور قلعہ بالا حصار میں تعینات تھا۔
پشاور: فائرنگ سے ایف سی جوان شہید مالاکنڈ اور ہنگو سے 2 دہشت گرد گرفتار بنوں میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ
Sep 25, 2016