اسلام آباد (اے پی پی) لندن سے موصول ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے لندن میں میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک بالخصوص بلوچستان کی سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کے اقتصادی ترقی اور سماجی بہبود کے ایجنڈا کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔ دورہ نیویارک کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ دنیا کے اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے ساتھ دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران ٹاپ بزنس ایگزیکٹوز سے بھی ملاقاتیں کیں۔
عوا م کی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے: نواز شریف
Sep 25, 2016