فیصل آباد: موٹر سائیکل سواروں نے میڈیکل کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا‘ حالت تشویشناک

Sep 25, 2016

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جھنگ روڈ پر میڈیکل کالج کی طالبہ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا۔ تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ چک نمبر241ر۔ب چنچل والا اضافی آبادی ساتواں میل کی رہائشی 19سالہ ذکیہ نجی میڈیکل کالج میں کلاس کے اختتام کے بعد رکشہ میں واپس گھر جا رہی تھی راستہ میں جھنگ روڈ 230ر۔ب چوہلہ پلی کے نزدیک دو موٹرسائیکل سوار افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں برن یونٹ میں اس کا علاج جاری ہے۔ تھانہ صدر کی چوکی رشید آباد پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ انچارج انویسٹی گیشن چوکی رشید آباد سب انسپکٹر اکرم جپہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں