لاہور :جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، قومی امن کمیٹی کی بھارت مردہ باد ریلی

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر کی قیادت میں بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شرکاءنے بھارت کے جنگی جنون پاکستان کو دھمکیاں دینے کیخلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ ریلی سے خطاب میں قمر الزماں بابر، چودھری لئیق احمد، ارشاد عالم شاد، امجد عبید مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ بھارت امن کا دشمن ہے۔ ریلی میں خالد محمود اعجاز احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی، وقار احمد، نور حسین، منظور حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...