پشاور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف قبائلی علاقہ جات نے بھی رائیونڈ مارچ کیلئے ڈنڈابردارفورس تیار کر لی ہے۔ ڈنڈا بردار فورس نے پشاور میں قوت کا مظاہرہ کیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی فاٹا کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیر شاہ سوری روڈ پر مارچ کیا ۔مظاہرین نے کہاکہ رائیونڈ مارچ ہرصورت ہو گا مسلم لیگ ن کو شکست دینگے ۔کارکنوں نے ڈنڈے ،تلوار ورغلیل اٹھا رکھے تھے اور مسلم لیگ ن کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔پی ٹی آئی فاٹا قائدین نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ نواز شریف کو ہر صورت مستعفی ہونا ہوگا۔شرکاء نے کہاکہ قبائلی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن رائیونڈ مارچ میں شرکت کرینگے۔