کراچی: تھانہ کلچرکوجدید بنانے کیلئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ جاری

کراچی (صباح نیوز) آئی جی سندھ نے تھانہ کلچر کو جدید طرز پر اور عوام دوست بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے تھانوں کا ماحول تبدیل کرنے کے لئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق کراچی کے تمام تھانوں کے ماحول کو عوام دوست بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کے مطابق جاری کردہ رقم سے تھانوں میں جدید رپورٹنگ روم قائم کئے جائیں گے جس کی نگرانی کے لئے رپورٹنگ روم میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت، روم ائیر کنڈیشن اور جدید سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن