”بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے“، ورکنگ با¶نڈری پر دیہات کے مکین پُرعزم

Sep 25, 2016

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر بجوات کے درجنوں دیہات کے مکینوں نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی حالات میں گاﺅں نہیں چھوڑیں گے بلکہ پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کی سلامتی کیلئے کسی بھی جانی ومالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستانی دیہات لونی کے چوہدری مقبول احمد اورگاﺅں بٹولی کے رہائشی عنایت نے کہا کہ ان کی عزت پاکستان سے ہے اور بھارت کے ساتھ جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ گاﺅں دیاروا کے چوہدری مہدی اور اظہر مقبول، گاﺅں بجوال کے منظور حسین اور گاﺅں کلیال کے محمد خالد اور عنایت اللہ نے بتایا کہ انہیں بھارت کا کوئی خوف نہ ہے کیونکہ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر پاکستان کی بہادر پاک فوج موجود ہے جو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اس وجہ سے وہ پاک فوج کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ گاﺅں پورہ کے بابا چیف نے بتایا کہ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر کسی بھی پاکستانی دیہات سے کوئی بھی شہری محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہوا۔

مزیدخبریں