سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءدین اور ذاکرین نے محرم الحرام کے دوران پر امن رہنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سارے مکاتب فکر کے علماءکرام ، ذاکرین اورعوام کو متحد ہوکر محرم الحرام پرامن طور پر گزارنا ہوگااور شہداءکربلا کو خراج تحسین پیش کرناہوگا تاکہ عوام میں امن کا درس فروغ پاسکے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں محرم الحرام میں امن کے سلسلہ میںتقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر عابد خان نے کہا ہے کہ شہداءکربلا کی قربانیوں کی وجہ سے اسلام قیامت تک زندہ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماءدین او رذاکرین اپنی تقریبات میں لاﺅڈ سپیکرکا بے جا استعمال نہ کریں ۔تاکہ امن قائم رہے اور لاﺅڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی اور سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات ہونگے ۔ تقریب سے علامہ احسان الہی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔