ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قومی وحدت کو سبوتاژ کرنیوالوں کی سیاست بے نقاب ہو چکی، دشمن سرحدوں پر صف آرا ہے ہمیں بھی قومی وحدت کا ثبوت دینا ہو گا۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا بھارت کشمیر کے مسئلے پر دنیا بھر میں تنہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کا ایجنڈا جانتی ہے۔ احتجاج، الگ پرواز، قومی وحدت سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، اسلامی تہذیب کو مغربی تہذیب میں ڈھالنے کی سازش کی جا رہی ہے۔