سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نیشنل کاونٹر ٹیررزم اتھارٹی(نیکٹا)کی ہدایات پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے اکاونٹ منجمد کرنا شروع کردیئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بنک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور شیڈول4 میں شامل افراد کے ملک بھرمیں2 ہزار100کے قریب بنک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بنک کو شیڈول4 میں شامل افراد کے نام اورشناختی کارڈزکی فہرستیں دی گئی تھیں، سٹیٹ بنک نے نجی بنکوں کو 15روز قبل ہدایات جاری کیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول4 میں شامل افراد کی فہرستیں ضلعوں کی سطح پرحال ہی میں اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔
سٹیٹ بنک نے دہشتگرد تنظیموں کے اکاؤنٹس منجمد کرنا شروع کردیئے
Sep 25, 2016 | 20:16