قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہوجائے توغربت کاباآسانی خاتمہ ہوسکتاہے،پاکستان میں احتجاج کی کوئی قدر نہیں ہے اس لیے رائیونڈ مارچ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کی ضد برقرار ہے، اگر احتساب نہیں ہوا تو پھر دال میں کچھ کالا ہے، گزشتہ روز سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں۔ تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر تعلیم اور صحت پر بھرپور طریقے سے توجہ دی جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی ہے پانامہ لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے لیکن حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر اپنی ضد پر برقرار ہے۔ اگر احتساب نہیں ہوا تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کی قدر ہوتی ہے اور رائےونڈ مارچ سے کچھ نہیں ہو گا حکومت کی ضد برقرار ہے۔