مکرمی: اسلام آباد کے دیہی علاقہ پنڈ دایاں نزد سہالہ میں میرا 2 کنال 9 مرلے کا رقبہ تھا۔یہ اراضی میرے مستقبل کی امید اور بچوں کا سہارا تھا اب وہ زمین نیول انگریج ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔سوسائٹی انتظامیہ ہمیٖں معمولی رقم دینا چاہتی ہیے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ قطع راضی کا معاوضہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق دیا جائے اگر ایسا ہو جائے تو ہماری نصف سے زائد پریشانی اور مشکلات کم ہو جائیں گی۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے سوسائٹی انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ ہمارے رقبے کا معاوضہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کرے۔
(ریٹائرڈ لانس نائیک محمد منظور، گائوں پنڈ دایاں سہالہ03125032230 اسلام آباد )