محرم الحرام کے تقاضے

مکرمی! اسلامی کیلنڈر کا خیال مسلمانوں کو خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق کے دور میں آیا اور مشورہ ہوا تو سن ہجری اسلامی کیلنڈر طے پایا اور محرم کو سال کا پہلا مہینہ مقرر کیا گیا۔ اتفاق یا اللہ کی قدرت دیکھیں کہ حضرت عمر فاروقؓ کی محرم الحرام سے محبت اور عقیدت کی وجہ سے ان کی شہادت بھی محرم جیسے حرمت والے مہینہ کی پہلی تاریخ اور پہلی نماز فجر کے دوران ہوئی تھی۔ (سال کا پہلا مہینہ پہلی تاریخ اور پہلی نماز سبحان اللہ)حضور نبی کریمؐ نے زندگی میں ہی اپنے بعض صحابہ اور رشتہ داروں کو شہادت کی بشارت دے دی تھی اور ساتھ ہی مشکلات کا صبر و تحمل سے مقابلہ کرنے کی بھی وصیت فرمائی تھی۔ اپنے نواسہ حضرت حسینؓ کی ہولناک شہادت کا پورا منظر اللہ تعالیٰ دکھا دیا تھا اور حضور نبی کریمؐ نے اپنے نواسہ کو پیش آنے والے خطرات سے آگاہ کر کے جوانمردی دکھانے کی نصیحت فرمائی تھی اور ان کو جنت کے جوانوں کا سردار بننے کی بھی بشارت دی تھی۔ اعلیٰ اور بلند مقام یا منصب حاصل کرنے کے لئے محنت بھی کرنی پڑتی ہے اور قربانی بھی دینا پڑتی ہے تو حضرت حسینؓ نے محنت بھی کی اور قربانی بھی دی ہے گویا جنت کے نوجوانوں کا سردار ہونے کے تمام تقاضے پورے کر دیئے ہیں لیکن آج امت مسلمہ نے شہادت حسین اور محرم کے تقاضوں کو بھلا دیا ہے۔(فتح محمد موسیٰ خیلوی - میانوالی)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...