اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محسنِ انسانیت شہیدِ اعظم حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جانثاروں کی یاد میںام البنین ڈبلیوایف گرلز گائےڈ سکےنہ جنرےشن اورانجمن دختران اسلام کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں عشرہ محرم کے سلسلہ مےں خواتےن کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفسرہ قرآن سیدہ عبیدة الزہرا موسوی نے کہاہے کہ عالمےنمےں محمد و آل محمد کو ےہ شرف حاصل ہے کہ وہ معراج تقویٰ پر فائز تھے جس پر آےة تطہےر گواہ ہے اسی لئے آل محمد کی مودت و محبت کو اجر رسالت گردانا گےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرزند رسول اما م حسےن ؑ نے مےدان کربلا مےں تقوی کو جو معراج عطا کی تا رےخ اس کی مثال پےش کرنے سے قاصر ہے ۔حسےن ؑ بدی کے مقابل صف آراءبھی ہوئے ،عدل کو سربلند کےاانسانی اقدارکی لاج رکھی ،صبر کا استعارہ بن گئے اور سجدہ خالق مےں سر کٹا دےا ۔حضرت حبیب ابن مظاہر ؑ کے مصائب بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی اصحاب حسینی کی وفاکی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے جنہوں نے حسین ؑ ابن علی ؑ کے چراغ بجھا دینے پر بھی فرزند رسول کو چھوڑ جانا گوارہ نہ کیا اور اپنی جانیں نواسہ رسول کی تاسی میں شریعت محمدی بچانے کیلئے وار دیں ۔ مجلس عزا سے ذاکرہ طاہرہ بلقےس بخاری ، ثناءحفےظہ اوربنت موسیٰ موسوی نے بھی خطاب کیا۔