وفاقی حکومت نے 4 سالوں میں 4,26,928 اسلحہ لائسنس جاری کئے

Sep 25, 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ سات سالوں کے دوران مجموعی طو رپر چار لاکھ چھبیس ہزار 928 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جبکہ چوہدری نثار علی خان کی وزارت کے دوران اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی رہی تھی اسی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر سترہ لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں سات لاکھ کمپیوٹرائزڈ جبکہ دس لاکھ مینول اسلحہ لائسنس ہیں سندھ حکومت کی جانب سے دو لاکھ 67 ہزار 856 کمپیوًٹرائزڈ اور سات لاکھ 25 ہزار 461 مینول لائسنس جاری کئے گئے ہیں کے پی کے حکومت کی جانب سے مجموعی طو رپر 25 لاکھ 28 ہزار 259 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں 24 لاکھ 88 ہزار 384 لائسنس مینول اور 39 ہزار 876 کمپیوٹرائزڈ ہیں بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے 37 ہزار 434 اسلحہ لائسنسوں میں کوئی کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے اسی طرح گلگت بتلستان حکومت کی جانب سے 46 ہزار 183 آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 66 ہزار 724 اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 44 ہزار 932 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
اسلحہ لائسنس

مزیدخبریں