کراچی(کرائم پورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد و دیگر واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے‘ نوعمر لڑکے جس کی عمر تقریباً 15 سال تھی کی نعش رشیدآباد سے ملی۔ تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک پر نشے کے عادی شخص 32 سالہ سلمان نے ہاتھ کی نسیں کاٹ کر خود کو ہلاک کرلیا۔ اس کے علاوہ کورنگی کراسنگ پر مایا شادی ہال کا منیجر 50 سالہ وسیم پراسرار فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے تاہم بعد میں بتایا گیا کہ اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ دریں اثناء سرجانی ٹائون کے سیکٹر سیون ڈی میں نامعلوم افراد نے 50 سالہ سیفور کو کلہاڑی کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ 26 سالہ جاوید نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ کیماڑی میں سمندر سے کمبل میں لپٹی ہوئی ایک شخص کی نعش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا جب کہ حیدری مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 40 سالہ غٰلام رضا زخمی ہوگیا۔