اڈا لاڑ (نمائندہ نوائے وقت) نوسالہ بچہ پر نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، تشویشناک حالت میں نشتر منتقل۔ تفصیلات کے مطابق نو سالہ اورنگزیب جو کہ لاڑ کے علاقہ اڈا بصیرہ چاہ تارے والا کا رہائشی ہے گزشتہ روز گھر کے باہر دوکان کے قریب کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے آکر اورنگزیب پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔ بچے کے شور پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے۔ اسی موقع پر پولیس تھانہ بستی ملوک موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی جبکہ شدید زخمی بچے کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اڈا لاڑ: 9 سالہ بچے پر نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی‘ حالت تشویشناک
Sep 25, 2017