اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ سات سالوں کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 26 ہزار 928 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ چوہدری نثار کی وزارت کے دوران اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی رہی تھی۔ اسی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 17 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں 7 لاکھ کمپیوٹرائزڈ جبکہ 10 لاکھ مینول اسلحہ لائسنس ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 67 ہزار 856 کمپیوٹرائزڈ اور 7 لاکھ 25 ہزار 461 مینول لائسنس جاری کئے گئے۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 28 ہزار 259 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جن میں 24 لاکھ 88 ہزار 384 لائسنس مینول اور 39 ہزار 876 کمپیوٹرائزڈ ہیں۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے 37 ہزار 434 اسلحہ لائسنسوں میں کوئی کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے 46 ہزار 183، آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 66 ہزار 724 اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 44 ہزار 932 اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے۔