لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ہے۔ نواب ٹائون میں عاصم کے گھرتین عورتیں اپنے ایک مرد ساتھی کے ہمراہ گھس آئے اور انہوں نے مزاحمت کرنے پرعاصم کو تشدد کا نشانہ بناکرزخمی کر دیا ہے جبکہ ڈاکو گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھائونی میں عمران سے 7 لاکھ، مسلم ٹائون میں افضل سے5 لاکھ، گلشن راوی میں اکبر اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ ما لیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جنوبی چھائونی میں عامر سے ایک لاکھ 38ہزار اور موبائل فون، نشترکالونی میاں کالونی میںسعید کے دفتر سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، ڈیفنس سی میںکاشف سے 90ہزار اور موٹرسائیکل ، جوہرٹاؤن میں عادل سے 45ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے نواب ٹائون میں ندیم کے گھر سے 23لاکھ روپے مالیت ،مصطفی ٹائون میں ڈاکٹر ریاض کے گھر سے 15لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری لیا ہے ۔چوروں نے ڈیفنس سے محبوب ،ستوکتلہ سے خاور کی کاریں جبکہ شادباغ سجاد میں سجاد،پرانی انارکلی میں جمیل،اسلام پو رہ میں رضا،اقبال ٹائون میں حیدر،ساندہ میں وسیم، جنوبی چھائونی میں مسعود،جوہرٹائون میں ہارون،ستوکتلہ میں شفیق ،نواب ٹائون میں احسن، شادمان میں سے عاطف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا بلاک میں ڈاکوئوں نے صفدر کے گھر گھس کر اس کی بیوی کو یرغمال بناکر گھر سے نقد رقم لوٹ لی۔ مزاحمت پر خاتون کو زخمی کردیا۔ لیڈی ڈکیت گینگ نے سگیاں میں غلام نبی کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے بلال کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوئوں نے بیکری میں داخل ہوکر نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔
لاہور، فیروز والا میں لیڈی گینگ کی کئی گھروں میں لوٹ مار، مزاحمت پر 4 زخمی
Sep 25, 2017