نیویارک: بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں کا مظاہرہ

نیویارک/ مظفر آباد (صباح نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی مندوب کی تقریر کے دوان سینکڑوں تارکین وطن کشمیریو ں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے”بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے“، ”آزادی سب کیلئے، آزادی کشمیریو ں کیلئے“، ”بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے“ اور ”کشمیر تنازعہ کے حل کا وقت آ گیا“ کے زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے آگے آئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا پیغام بھی اس موقع پر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز زیر حراست قتل، جبری گمشدگی اور خواتین کی آبرو ریزی کو مقبوضہ کشمیر میں ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا۔ سید علی گیلانی نے کہا بھارت عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے جسکی اسے ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت بلا لحاظ جنس و عمر کشمیریوںکو جیلوں اور تفتیشی مراکز میں نظربند کر رہا ہے۔ یہ سب کشمیریوں کی آزادی کو آواز کو دبانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کشمیر ایوائیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکر غلام نبی فائی نے مظاہرین سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے شملہ معاہدہ کے حوالے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سشما سوراج کو معلوم ہونا چاہیے کہ شملہ معاہدے کی وجہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ مظاہرین سے بیرسٹر سلطان محمود، اشتیاق حمید، ڈاکٹر اے آر میر، سلیم قادری، سردار تاج خان، سلیم بٹ ڈاکٹر آصف لقمان، سردار طاہر اقبال، راجہ لیاقت کیانی، نورین طلعت، آمنہ تاج خان، سردار ذولفقار روشن خان، سردار زبیر خان، صاحبزادہ امتیاز ظفر، سردار سرور خان اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناءمتحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں بھارت کو بے نقاب کرکے کشمیری عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی جبر و استبداد کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے پوری تفصیل کےساتھ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کا ذکر کر کے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی رائے کے عین مطابق حل نہیں کیا جائے گا ،خطے میں دائمی امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ صلاح الدین نے وزیر اعظم پاکستان کی اس تجویز کو بھی سراہا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کو سیکورٹی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی محاذ کو مزید متحرک کرکے پوری دنیا میں بھارتی جمہوریت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرے۔
نیویارک/ مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...