اسلام آباد میں داعش کا جھنڈا لگا دیا گیا‘ وزیر داخلہ کا نوٹس‘ رپورٹ طلب

Sep 25, 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اسلام آباد کے جس علاقے اقبال ٹاﺅن میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لگائے گئے اس سے دس منٹ کی مسافت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا دفتر جبکہ وفاقی پولیس کا سٹیشن بھی موجود ہے جبکہ یہ وہ راستہ ہے جہاں سے صدر، وزیراعظم سمیت تمام غیرملکی شخصیات سرکاری اہم عمارتوں سے ائرپورٹ تک کا لازمی سفر کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس میں دو ہزار سے زائد مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ لیکن پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اقبال ٹاو¿ن کے اس پل پر جہاں جھنڈا لگا، کوئی کیمرہ نصب نہیں تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے لگانے کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس بارے میں آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
داعش / نوٹس

مزیدخبریں