الیکشن کمشن کا کلثوم نواز کو28 ستمبر تک انتخابی اخراجات گوشوارے جمع کرانے کا حکم

لاہور(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کو 28 ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرائے بغیر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا ۔الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار پر لازم ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے بعد 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرائے،بصورت دیگر اس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 120 میں 42 ناکام امیدواروں کو بھی انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...