نئی دہلی( آن لائن )بھارتی وزیر مملکت برا ئے خارجہ امور ایم جے اکبر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اب دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اسے شکست دینے کیلئے بغیر کسی سمجھوتے کے متحد ہو نے کی ضرورت ہے وزیراعظم نریندر مودی کی اس بات سے اتفاق اور اعتراف کرتے ہیں امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ہے، جو یقینا نہیں ہے نئی دہلی میں ایک کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور آپ کو بغیر کسی تفریق کے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے اور ہمارے یورپی دوستوں کے واپس گھر جانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہی مفید ہے۔