مالی: امن فوج میں شامل3 بنگلہ دیشی اہلکار ہلاک، 5 شدید زخمی

مالے (اے ایف پی) شمالی مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے کم از کم 3 اہلکار ہلاک اور5شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب ان اہلکاروں کی گاڑی گا شہر کے قریب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں 5 دیگر فوجی شدید زخمی ہیں۔ بنگلہ دیشی فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ان کی فوج سے تھا۔ شمالی مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں اور شدت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن