راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اسلام آباد سے سپین جانے والی پرواز کے مسافر کی اچانک طبیعت بگڑنے پر اسے روک لیا گیا۔ مسافروں کی کلیئرنس کے دوران مسافر بشیر احمدکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ چکر آنے کے بعد بیہوش ہوکر گر گیا جسے وہاں سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔
سپین جانیوالی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب، اسلام آباد ائر پورٹ پر روک لیا گیا ‘ ہسپتال میں چل بسا
Sep 25, 2017