ڈی سی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز گروپ کی سفارشات مرتب کرکے محکمہ صحت کو بھجوادیں

Sep 25, 2017

ملتان( نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی نے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز گروپ کے مطالبات کا بخوبی جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرکے محکمہ صحت کو بھجوادی ہیں۔ کمیٹی نے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا ہے۔ جس میں نشتر کی طرز پر ایک اور ٹیچنگ ہسپتال کا قیام، پی جی آرز کی سیٹوں میں اضافہ، ڈاکٹروں کی سکیورٹی ، سنٹرل جیل کی زمین کی نشتر کو واپسی 20000روپے ہیلتھ رسک الاو¿نس کا اجرا، سرجیکل ٹاور کا قیام، نشتر ہسپتال کے لئے اینجیو گرافی مشین اور نئے زچہ بچہ وارڈز کی تعمیر سمیت کئی اہم مطالبات شامل تھے۔ کمیٹی نے تین بار اجلاس منعقد کرکے سفارشات کو حتمی شکل دی۔

مزیدخبریں