ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نااہل لیگ بن چکی ہے نواز شریف ملک و قوم کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں یہی بات نواز شریف اور ان حواریوں کو ہضم نہیں ہو رہی رانا ثناءاللہ کے ہاتھ ہزاروں معصوم و بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگے ہیں ماڈل ٹا¶ن کے شہیدوں کے ضمن میں حالیہ عدالتی فیصلہ کے بعد رانا ثناءاللہ اپنے حواس کھو بیٹھا ہے این اے 120 میں تو ن لیگ کو عبرتناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے تمام تر وسائل و سہولیات کے باوجود نااہل لیگ کا ووٹ بنک واضح طورپر کم اور تحریک انصاف کا زیادہ ہوا ہے لیکن جن غلاموں کے ذہن پر غلامی حاوی ہو انہیں روشنی نظر نہیں آتی 2018 ءکے عام انتخابات میں نااہل لیگ کا حشر پیپلز پارٹی سے بھی برا ہو گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
اعجاز جنجوعہ
ن لیگ نااہل لیگ بن چکی ہے: اعجاز جنجوعہ
Sep 25, 2017