بھارت نے آسٹریلیاکومسلسل تیسری شکست دے کر ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اندور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 293رنز بنائے ۔ ڈیوڈ وارنر 42‘اینڈریو فنچ 124‘سٹیون سمتھ 63‘ گلین میکس ویل پانچ ‘ہیڈ چار ‘پیٹر ہینڈز کومپ تین سٹوئنس ستائیس ‘ایگر نو رنز بناکر نمایاں رہے ۔کلدیپ یادیو ‘بنمراہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ رہانے 70‘روہت شرما 71‘ویرات کوہلی اٹھائیس‘ہر دیک پانڈیا 78‘جادیو دو‘پانڈے چھتیس اور مہندرا سنگھ دھونی تین رنز بناکر نمایاں رہے ۔کمیونز نے دو کھلاڑیوں کو آوئٹ کیا ۔ ہردیک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گای ۔ بھارت نے اس فتح کے ساتھ ہی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ بھارت کی ون ڈے میں یہ مسلسل نویں فتح تھی اور 2008ءمیں مسلسل آٹھ فتوحات کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...