لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کےلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا درست فیصلہ کیا ہے، ایشیا کپ میں اچھے نتائج حاصل ہوںگے۔ فیڈریشن کی جانب سے گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کے لیے اٹھائے جانے اقدامات بہت اچھے ہیں جن سے مستقبل میں اچھے نتائج حاصل ہونگے۔ امریکہ سے سابق کھلاڑی نجم نوازکا خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کی کارکردگی نے ثابت کیا ہے کہ ابھی سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو اشد ضرورت ہے ان کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ امید ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دےگی۔ سیکرٹری شہباز سینئر نے جب سے چارج سنبھالا ہے کھیل کی ترقی کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جس کے فوری نتائج نہیں آئیں تاہم مستقبل میں پاکستان کو کھلاڑیوں کی بڑی کھیپ دستیاب ہو سکے گی۔ نجم نواز کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دے اس کے لیے کوالیفائیڈ کوچز اور ٹرینر کی خدمات حاصل کی جائیں۔