پاکستانی کھلاڑیوں کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شمولیت یقینی بنانے پر زور

دبئی (سپورٹس ڈیسک) دبئی میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان کااجلاس ہوا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دونوں فرنچائزمیں سے بینونی زلمی کے مالک جاویدآفریدی اورڈربن قلندرز کے حکام بھی اجلاس میں خودشریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے لیکن پاکستانی فرنچائز کے مالکان نے کرکٹ جنوبی افریقہ پرسب سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت یقینی بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ پی سی بی کے ساتھ مل کر پاکستانی کھلاڑیوں کی گلوبل لیگ میں شمولیت یقینی بنائے۔ کیونکہ ان کی غیر موجود گی میں پاکستانی شائقین کی لیگ میں دلچسپی کم ہو جائے گی۔ جاویدآفریدی نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹٰی گلوبل لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے۔چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم لیگ میں کھیلی گی تو اس میں سب کی دلچپسی بڑھے گی۔ امید ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ اور پی سی بی مل کر پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے کوئی حل نکالیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی فرنچائزز کی جنوبی افریقا لیگ میں شرکت دونوں ملکوں کے فینز کے لیے دلچپسی کا باعث ہے۔ فرنچائز مالکان کے درمیان باہمی احترام کارشتہ ہے اور امید ہے کہ لیگ کے بعد پاکستان‘ بھارت سے تعلق رکھنے والی فرنچائزز دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائیںگے اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیموں نے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ تاہم نومبر میں ہی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شیڈول ہونے کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کی گلوبل لیگ میں شمولیت پرسوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...