کلر سیداں(نامہ نگار) مکان کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کوفائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دےا،یہ واقعہ یو سی بھلاکھر کے موضع دودہلی کی ڈھوک سنگرال میں پیش آیا ۔مقتول کی بےوہ مسماة ساجدہ شاہےن نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بےان دےا کہ 14 برس قبل مےری شادی مقتول کامران کےساتھ ہوئی تھی اور ہماری کوئی اولاد نہ ہے۔گزشتہ روز شام کے وقت اطلاع ملی کہ مےرے دےور زعفران نے ہمارے مکان کا تالا توڑ کر اس پر قبضہ کر لےا ہے جس پر ہم وہاں پہنچ گئے۔رات ساڑھے گےارہ بجے اپنے مکان کے صحن مےں چارپائےوں پر بےٹھ کر بات چےت کر رہے تھے کہ اسی دوران مےرا دےورزعفران غصے مےں آ گےا اور گالےاں دےنی شروع کر دےں اور اس موقع پر کمرے سے بندوق لے کر آ گےا اور کہنے لگا کہ آج تمہےں مکان کا حصہ لےنے کا مزہ چکھاتا ہوں۔ملزم زعفران نے بندوق 12 بور سے سےدھا فائر مےرے خاوند پر کےا جو اس کے سامنے چھاتی کی دائےں جانب لگا جس سے مےرا خاوند زمےن پر گر گےا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گےاجبکہ پولےس نے ملزم کو آلہ قتل سمےت گرفتار کر لےا ہے۔
مکان کے تنازع پر چھوٹے نے بڑے بھائی کوموت کے گھاٹ اتار دےا
Sep 25, 2017