فرانس میں پاکستانی ٹیکسٹائلز کی نمائش ٗ برآمدات میں اضافے کا امکان

Sep 25, 2017

پیرس (این این آئی)پیرس میں’ ٹیکسٹائل ورلڈ ‘نمائش میں 36 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں برآمدات کے اضافے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان معین الحق نے پیرس میں منعقد ہونے والی چار روزہ 41ویں ’ٹیکس ورلڈ نمائش‘ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پاکستانی سفیر پاکستان نے ریشم،سوتی کپڑے اور جینزکے بنائے ہوئے مختلف ملبوسات جو حاض طو رپر یوپین خریداروں کیلئے تیار کئے گئے تھے، ان کی تعریف کی۔ سفیر پاکستان نے اسٹال مالکان سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں اور نمائش میں حصہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت کی وجہ سے پاکستانی کپڑے کی مصنوعات کو فرانس میں متعارف کروانے اور یورپ کی پرکشش منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کی کپڑے کی صنعت کے نامور گروپوں اوربرآمدکنندگان نے بھی اس نمائش میں شرکت کی جن میں نشاط ملز، کوہ نور، سفائر، لبرٹی ٹیکسائل، کمال لمیٹڈ، مسعود ٹیکسٹائل اور لکی ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

مزیدخبریں