لاہور(نیوزرپورٹر)ورلڈ فارماسسٹ ڈے 25 ستمبر دنیا بھر میں فارماسسٹس کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتاہے اس دن کو منانے کا مقصد فارماسسٹس کے حقوق کا تحفظ ہے ۔بین الاقوامی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمیونٹی صحت کے حوالے کے سے بہت سے مسائل کا شکار ہے جن میں ادویات کا غیر معقل استعمال سرفہرست ہے۔ دنیا بھر میں شعبہ صحت مسلسل تغیر پزیر ہے جس میں مختلف پیشہ ور ماہرین اپنے آپ کووقت اور حالات کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ دنیا بھر میں شعبہءطب میں فارماسسٹ کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ فارماسسٹ پانچ سال نہایت اہم اور اعصاب شکن تعلیم حاصل کرنے کے فارمیسی میں ڈاکٹر ڈگری لیتے ہیں پھر بھی شعبہ ءصحت میں وہ مقام نہیں حاصل کر پاتے جس کے وہ مستحق ہیں۔پاکستان فارمیسی کونسل نے2004 ء میں بی فارمیسی کو اپ گریڈ کر کے ڈاکٹرآف فارمیسی کیا گیا مگر فارماسسٹس کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے میں یکسر ناکام رہے۔پاکستان میں کمیونٹی فارماسسٹ کے کردار کو سرے سے قبول ہی نہیں کیا جاتا۔