لاہور (پ ر) مسلم لیگ ریسرچ سنٹر کے چیئرمین قیصر امین بٹ نے راوی روڈ پر منعقدہ تقریب ”جمہوریت اور پاکستان“ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت لازم ملزوم ہیں۔ یہ ملک جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور اس کی بقا جمہوریت میں ہے۔ نواز شریف لندن سے جلد واپس وطن آئیں گے۔ مخالفین اب اس حد تک گر گئے ہیں کہ بیماری کو بھی سیاست میں گھسیٹ لائے ہیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ شریف خاندان واپس پاکستان نہیں آئے گا۔ محرم الحرم کے بعد سیاست تبدیل ہو گی اور عوام افواہوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ اس موقع پر یوتھ ونگ مسلم لیگ کے صدر میاں غلام حسین مشاہد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہر بحران میں سرخرو ہوئے۔ انشاءاللہ وہ اب بھی سرخرو ٹھہریں گے۔