کنری(نامہ نگار) پاکستان ہیومن رائٹس ویلفیئر فاﺅنڈیشن سندھ کے صوبائی صدر امتیاز علی ساہڑ پر قاتلانہ حملے اور ان کے گھر پر فائرنگ کے خلاف ہیومن رائٹس فاﺅنڈیشن تعلقہ کنری کے صدر جاوید گل‘ آچن سولنگی‘ قاضی ساون‘ اسلم جونی‘ درگاہ داس اور راجہ جانسن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں صوبائی صدر پر قاتلانہ حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے قائدین کو مظلوموں کی داد رسی اور ان کے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ امتیاز ساہڑ پر حملے کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ بصورت دیگر سندھ بھر میں مظاہرے اوردھرنے دیئے جائیں گے۔