مسلم حکمران کربلا والوں کی جرا¿ت سے رہنمائی حاصل کریں‘ حسن ظفر نقوی

Sep 25, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہاکہ مسلم حکمران کربلاءوالوں کی جرا¿ت و بہادری اور حوصلے سے رہنمائی حاصل کریں‘امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت اُمت مسلمہ پریشان اور مشکلات کے ساتھ ساتھ کشت و خون کا شکار ہے اور ہر طرف مسلمانوں ہی کو ہراساں کیا جا رہا ہے‘لہٰذا ہمیں انہی مقدس مکرم اور قابل تقلید شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا ہوگی جن کی محبت میں کامیابی اور پیروی میں اخروی نجات ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر مسلمان اپنا قبلہ درست کرلیں توآج بھی ان کا سر فخر سے بلند ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں