حیدرآباد(نامہ نگار) موٹر وے پولیس نے رات گئے اور صبح سویرے نیند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اور لوگوں کے سفرکو محفوظ بنانے کے سلسلے میں ڈرائیوروں میں نیند بھگانے کے لئے چیونگم تقسیم کرنے کے ساتھ دیگر اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر تھری جامشورو کے ترجمان نعیم صدیقی نے بتایا ہے کہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈی آئی جی موٹر وے پولیس این فائیو ساﺅتھ ناصر محمود ستی کی ہدایت پر رات گئے اور صبح سویرے نیند کی وجہ سے شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے۔