مقبوضہ کشمیر : احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل، ریل سروس اور ٹرانسپورٹ معطل

Sep 25, 2017 | 12:35

ویب ڈیسک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا مقبوضہ کشمیر میں شمال تاجنوب کاروباری ادارے بازار دکانیں بند اور ٹرانسپورٹ معطل رہی تاجروں نے کئی مقامات پر بھارت کے خلاف مظاہرے بھی کیے۔ ہڑتال کی اپیل کشمیری تاجروں نے کی تھی تاجر انجمنوں کی کال پر وادی میں ہمہ گیر ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ سرینگر کے ساتھ ساتھ تمام دیگر اضلاع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہڑتاک کے نتیجے میں ہر جگہ روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ تاجر انجمنوں کے کہنے پر کی گئی اس ہڑتال کو مشترکہ مزاحمتی قیادت کی حمائت بھی حاصل تھی ۔ یہ ہڑتال بھرتی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے کے خلاف کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں تاجر رہنما محمد یسین خان کو پوچھ تاچھ کے لئے نئی دہلی طلب کیا ہے۔ این آئی اے نے ایک کیس درج کرکے سات حریت رہنماوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر رکھا ہے این آئی اے نے سید علی گیلانی کے بیٹھے نسیم گیلانی، تاجر رہنما یسین خان اور کشمیر یونیوررسٹی کے طالب علم اعلی فاضلی کو پوچھ تاچھ کے لئے دہلی طلب کیا ہے۔کشمیری تاجروں کی اپیل پر ہمہ گیر ہڑتال کے دوران حکام نے سوموار کو سرینگر شہر کے حساس علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر قدغنیں لگادیں تھیں ۔ شہر کے حساس علاقوں میں سڑکوں پرجگہ جگہ خار دار تاریں بچھادی گئی ہی تھیں۔ وادی میں ہمہ گیر ہڑتال کے دوران ٹرین سروس بھی معطل رہی۔ ادھر اوڑی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 3 نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اتوار کو بھارتی فوج کی کارروائی میں ایک خاتون سمیت5افراد زخمی ہوئے اور 2مکان تباہ ہوئے تھے زخمی ہونے والوں میں عبد الحمید خان ولد قطب الدین خان ساکن کالگی ،رفیق احمد ولد اسرائیل پوسوال ساکن کالگی،سفینہ بیگم زوجہ محمد ارشف پوسال ساکن کالگی اورعمران حسین شاہ ولد تصدق حسین شاہ ساکن بس گراں اوڑی شامل ہیں۔زخمیوں کو اوڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے لالگام اونتی پورہ کا کریک ڈان کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔اس دوران چک کیگام ہندوارہ میں تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگو لہ بارود ضبط کرنے کا دعوی کیا ۔

مزیدخبریں