شہبازشریف نے ماڈل ٹاون میں 14 لوگوں کا خون بہایا: پرویزالہیٰ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما پرویزالہی نے کہا کہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاون میں 14 لوگوں کا خون بہایا ،انہیں ایسی سزا ملے کہ تاریخ میں لکھی جائے۔پیر کو لاہور میں چوہدری ظہور الہی کی36 ویں برسی پرخطاب میں ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز الہی کاکہنا تھا کہ بچوں کو پڑھایا ٹی وی پرکہہ دو یہ ہماری پراپرٹی ہے، یہی بات گواہی بن گئی۔انہوں نے کہا کہ حکمران صرف پیسے بنا رہے ہیں، جب عزت ہی نہ ہو تو اس دولت اور حکمرانی کا کیا فائدہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن