واٹرکمیشن نے اسپتالوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی( وقائع نگار) واٹر کمیشن نے قومی ادارہ برائے امراض قلبNICVD سمیت صوبے کے 12 اہم اسپتالوں میں جاری توسیعی تعمیراتی کاموں کا کنٹرول فوری طور پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ کو سنبھالنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور محکمہ صحت محکمہ پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ اور محکمہ ورکس اینڈسروسز کو ا س سلسلے میں ضروری اقدامات کرکے رپورٹ منگل(آج) پیش کرنے کی ہدایت کی ہے واٹر کمیشن نے اعتراض اٹھایا کہ صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹرز کے اسپتالوں میں توسیعی تعمیراتی منصوبوںکو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی موجودگی میں محکمہ صحت نے نجی ٹھیکیداروں اور کنسلٹینٹ کو کیوں دے رکھا ہے۔ کیا یہ کام محکمہ ورکس کے قابل افسران اور انجینئرز نہیں کرسکتے واٹر کمیشن کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے اس سلسلے میں احکامات جاری کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ آج طلب کرلی ہے۔
واٹر کمیشن

ای پیپر دی نیشن