ایک سال میں پانچ کپتانوں سے ْبکیز نے رابطہ کیا: الیکس مارشل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس وقت جن بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں کرپشن کی روک تھام سب سے اہم ہے۔آئی سی سی کے جنرل مینیجر اینٹی کرپشن یونٹ الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران بک میکرز نے پانچ کپتانوں سے رابطہ کیا جنھوں نے اس بارے میں آئی سی سی کو فوراً رپورٹ کر دی۔ ان پانچ کپتانوں میں چار آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک کے کپتان شامل ہیں۔الیکس مارشل نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے 12 ماہ کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 32 تحقیقات کیں جن میں سے 23 ایسی ہیں جن کے بارے میں آئی سی سی کو مطلع کیا گیا۔ اس عرصے میں آٹھ کرکٹر کرپشن میں ملوث پائے گئے جن میں چار سابق کرکٹرز شامل ہیں۔ کرکٹ میں کرپشن کے سلسلے میں بھارتی بک میکرز سب سے نمایاں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بک میکرز کے لیے اپنے مقاصد حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ٹی20 لیگز ہیں، درحقیقت یہ لوگ ٹی 20 کو پسند کرتے ہیں اور اسے اپنا ہدف بناتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن