این آر او عملدرآمد کیس‘ سپریم کورٹ آج زرداری کی نظرثانی درخواست پر سماعت کریگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں آصف علی زرداری کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی' چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ(آج)منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ پیر کو ابتدائی طور پر چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی سابق صدر اصف علی زرداری این آر او کیس میں نظر ثانی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ آصف علی زرداری نے این آر او عمل درآمد کیس میں 2007سے 2018تک دس سال کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔ آصف زرداری نے نظر ثانی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا شہید کی قبر کے ٹرائل کے مترادف ہے، بچوں کی بھی ایک عشرے کی اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں۔ انکم ٹیکس کے قانون کے مطابق پانچ سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال کی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔ لہذا فاضل عدالت اپنا 29اگست کا حکم کالعدم قرار دے۔
زرداری / نظرثانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...